اعظم سواتی کی پاک فوج کے افسر کو دھمکیاں

26 Nov, 2022 | 04:40 PM

ویب ڈیسک : اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اور پہلے ہی ٹویٹر پر متنازعہ پوسٹ کرنے کے ملزم اعظم سواتی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے پاک فوج کے افسر کے نام کے ساتھ گالی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیں اور کہا ہے کہ میجر جنرل فیصل نصیر کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پرآپ کے خلاف جاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنی ٹویٹ میں سینیٹر اعظم سواتی نے چار آرمی چیفس کا نام لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈرعمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا، شہید ارشد شریف کے لواحقین اور پاکستان کا قرضے میں جھکڑا ہوا بچہ بچہ اپنے 4 آرمی چیفس سے ان کے اثاثوں کے حوالے سے سوال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں