ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلسےکیلئےعمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ

جلسےکیلئےعمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈنگ کرگیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر اترچکا ہے۔ لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا تھا۔

عمران خان کے ساتھ ان کے بھتیجے احمد خان نیازی اور سینیٹر فیصل خان نیازی بھی ایئربیس پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان اب نور خان ائیربیس پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی ہے۔نور خان بیس سے عمران خان پیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی کے ہیلی پیڈ پرلینڈ کرے گا اور یونیورسٹی سے عمران خان بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے پنڈال پہنچیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر