ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

آرمی چیف کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع
کیپشن: Gen Qamar Javaid Bajwa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے خاندان کے انکم ٹیکس گوشواروں کی لیکیج کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیاگیا۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے دو ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسروں واہلکاروں کو اسلام آباد ایف بی آر ہیڈکوارٹر منتقل کرکے تحقیقات جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی تحقیقاتی ٹیم آئی ٹی ماہرین کی معاونت سے ڈیٹا بیس کا جائزہ لے رہی ہے۔ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کے دو ڈپٹی کمشنرز عاطف وڑائچ اور ظہور احمد کا دو روز قبل ایڈمن پول اسلام آباد میں تبادلہ کردیاتھا۔

اس کے علاوہ انسپکٹرشہزاد نیاز ،محمد شہزاد ،صابر،محمد شعیب،ارسلان،سپروائزر فرحان گلزار سے چھان بین کی جارہی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کو آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی معاونت بھی حاصل ہے۔تحقیقاتی ٹیم مزید افسروں و اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔