ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ کیساتھ 3 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائینگے: وزیراعظم

ترکیہ کیساتھ 3 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائینگے: وزیراعظم
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں، 3 سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے، یقین دلاتا ہوں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے شکایات کا ازالہ کریں گے۔

استنبول میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیرمقدم کرنے پر ترکیہ صدر طیب اردوان کا مشکور ہوں، گزشتہ روز ترکیہ صدر طیب اردوان سے خوشگوار ملاقات ہوئی ۔

استنبول میں گزشتہ روز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے، ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات کی، بزنس کمپنیوں کا یہ اجلاس تجارت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

کچھ روز قبل ترکیہ میں جو دھماکہ ہوا اس میں جانی نقصان پر افسوس ہے، پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوا، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں۔

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، پاکستان کو ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑاہے۔