علی ظفر نے خواجہ سراؤں کیلئے بڑا مطالبہ کر دیا

26 Nov, 2022 | 02:03 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی مختلف اعزازت سے نوازا جائے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔گلوکار جب اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئے تو انہوں نے اپنی تقریر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ سراؤں سے متعلق لکس اسٹائل ایوارڈ کی انتظامیہ سے درخواست بھی کی۔

مزیدخبریں