اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید

26 Nov, 2022 | 11:54 AM

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری جماعتیں عظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کے لوگ انتخابات کے حق میں اور حکومت سے نجات کے لیے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے ادارے عوام کی رائے کا احترام کریں گے، اس سے پی ڈی ایم کی سیاسی موت واقع ہو جائے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نہ اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی نہ دھرنا دیا جائے گا،یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ ان کی کیا حکمت عملی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی دھمکیوں کے باوجود عمران خان آرہے ہیں، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ان کو معلوم ہے ان کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، الیکشن حکومت کے لیے سیاسی موت ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 ماہ حکومت کو بے نقاب کیا، اگر عمران خان یا اس کے حامیوں کو نقصان پہنچا تو پھر اسلام آباد والے یقین رکھیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

مزیدخبریں