فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نےمداحوں سےکیا درخواست کی؟ویڈیووائرل

26 Nov, 2022 | 11:04 AM

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔جس میں شاہین کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردیے۔

کرکٹر نے طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔ویڈیو میں شاہین کو مداحوں کے ساتھ خاصا گھلے ملے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

مزیدخبریں