(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گراؤنڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ ‘چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔’ میں نے ایسا ہی کہاں تھا، ‘میں تیار ہوں، کپتان’، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔
Circuit stories with @wasimakramlive pic.twitter.com/iEiRg07Gtb
— The Grade Cricketer (@gradecricketer) November 24, 2022
وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکا کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ ‘گپ شپ’ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992 میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔