ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے۔
غیرملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے، حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔انکا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا میری مرضی کا آرمی چیف ہو، ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کا سوچا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔
یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ عمران خان نے آج راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ زخمی ٹانگ کے باوجود میں راولپنڈی پہنچ کر جلسے کی قیادت کروں گا۔