بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ہولناک ویڈیو وائرل

26 Nov, 2021 | 09:10 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کئےگئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں زلزلے کا ہولناک منظر کیمرے میں قید ہوگیا، 6.1 شدت کے زلزلے سے مدرسے کے درو دیوار ہل گئے، بچے اور استاد سبق چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مزیدخبریں