نورا فتحی ٹاپ ڈانسر کیسے بنیں،وائرل ویڈیو میں اہم انکشاف

26 Nov, 2021 | 08:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نورا فتحی مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ ہےاس کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے۔

اس نے بالی وڈ میں فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا اور تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی، اس نے بگ باس 9 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور 84 دن تک وہاں رہی۔

 نورا فتحی کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ ٹاپ ڈانسر کیسے بنی؟اسی حوالے سے نورا فتحی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،جس میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ ٹاپ ڈانسر کیسے بنی۔

 نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ بچپن میں چونکہ گھر میں سختی تھی اور ڈانس کرنا منع تھا لیکن وہ کمرہ بند کر کے ڈانس کرتی تھی بعض اوقات کمرہ بند کرنا بھول جاتی تو اس کی ماں دیکھ لیتی اور کہتیں یہ کیا کر رہی ہو ڈانس کررہی ہو کیا؟میں کہتی نہیں نہیں میں تو میک اپ کر رہی ہوں جس کے بعد میں کمرہ بند کر کے پھر ڈانس کرنے لگتی۔نورا فتحی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین پسند کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں