عبداللہ ندیم ملک: خانیوال میں پنجاب پٹرولیم نام کے پٹرول پمپ پر آئے رعونت بھرے ڈپٹی کمشنر نے اپنے اسٹاف اور گاہکوں کے سامنے مینجر کے منہ پر تھپڑ دے مارا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے بس مینجر خاموش کھڑا ہے جبکہ فرعون صفت ڈپٹی کمشنر نے آگے بڑھ کر مینجر کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔ جس کے بعد اچانک ایک کانسٹیبل آگے بڑھتا ہے ۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈپٹی کمشنر کے غیر انسانی رویئے پر احتجاج کیا ہے۔صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو کس نے اختیار دیا کہ وہ شہری پر ہاتھ اٹھائے۔
اقتدار کے نشے میں دھت ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ اہلکار کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو منظر عام پر
26 Nov, 2021 | 06:27 PM