سمارٹ فونز استعمال کرنیوالوں کے لئے تشویشناک خبر

26 Nov, 2021 | 05:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سام سنگ کمپنی  سے متعلق کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کمپنی اپنی گلیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سمارٹ فونز جلد ہی گمنامی میں چلے جائیں گے۔
سام سنگ نے رواں سال نیا گلیکسی نوٹ سمارٹ فون متعارف نہیں کرایا ہے اور سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اب ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان سمارٹ فونز کی پروڈکشن روک دی گئی ہے۔
کنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ مبینہ طور پر گلیکسی نوٹ 20 سیریز کی پروڈکشن ختم کر رہا ہے۔سام سنگ اب تک یہ فونز بنا رہا تھا لیکن یہ سلسلہ ختم ہونے جا رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا  کہ 2021 میں سام سنگ نے نوٹ 20 سیریز کے 32 لاکھ فونز فروخت کیے جبکہ2020 میں ایک کروڑ فونز فروخت ہوئے اس کا مطلب ہے کہ نوٹ سیریز سام سنگ کے سب سے مشہور ماڈلز میں سے ایک رہی ہے۔
نوٹ سیریز کو سٹائلس ایس پین (پوائنٹنگ ڈیوائس) ہونے کی وجہ سے یہ خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی تھی۔اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایس22 سیریز جس کی آئندہ سال فروری میں لانچ متوقع ہے، میں بھی سٹائلس کو شامل کیا جائے گا۔2021 میں ہی گلیکسی فولد سیریز میں ایس پین پوائنٹ ڈیوائس کو شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں