تاجر برادری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا

26 Nov, 2021 | 04:49 PM

M .SAJID .KHAN

(فصیح اللہ)جوہر ٹاؤن کی تاجر برادری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا,خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری چوہدری مصطفیٰ ارشد کی جانب سے لیگی قائدین کے اعزاز میں تقریب,مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 133 کا ضمنی انتخابی معرکہ,جوہر ٹاؤن کی تاجر برادری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا,خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری چوہدری مصطفی ارشد کی جانب سے لیگی قائدین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،انجمن تاجران صدر انجم ڈار, سرپرست اعلی حاجی محمد اسحاق, چیئرمین محمد شریف صدیقی سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے.

اس موقع پر چیئرمین یوسی 221 سجاد ربانی,وائس چئیرمین چوہدری بشارت,ملک احمد حسن, چوہدری رفیق,بی بی وڈیری, عائشہ خان لودھی, نگہت اظہار, سمیرا راجپوت سمیت خواتین کارکنان نے خصوصی شرکت کی.تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تاجر دوست پالیسی بنائی اور ہر ممکن ریلیف دیا, جوہر ٹاؤن کی تاجر برادری مسلم لیگ ن کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔
 

مزیدخبریں