رہائشی اراضی کو کمرشل کرنے کی فیس کم کرنیکا فیصلہ

26 Nov, 2021 | 03:50 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)پنجاب حکومت کا زرعی اراضی کو ہاؤسنگ اور ہاؤسنگ کو کمرشل میں منتقل کرنے کے لیے عائد کردہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ,محکمہ بلدیات کی سفارشات پر منظوری کے لیے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون نے کابینہ سے رجوع کرلیا ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ یوز رولز کے بعد اب محکمہ بلدیات کے لینڈ یوز رولز میں ترامیم کیں جائیں گیں جس کے بعد حکومت زرعی اراضی کو ہاؤسنگ اور ہاؤسنگ کو کمرشل اراضی میں منتقل کرنے پر عائد کردی فیس میں واضع کمی کرے گی ۔محکمہ بلدیات کی جانب سے سفارشات کیں گئیں ہیں کہ رہائشی اراضی کو کمرشل کرنے کے لیے عائد کردہ فیس کم کیں جائیں۔ اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت لینڈ یوز رولز میں ترامیم کیں جائیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے حکام کے مطابق ان ترامیم سے
نئے لینڈ یوز رولز کے تحت زمین کی منتقلی کے لیے عائد کردہ فیسوں میں واضع کمی ہو گی اور شہری آسانی سے اپنی اراضی کا اسٹیٹس تبدیل کراسکیں گے جو قاروبار اور بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر میں آسانی پیدا کرے گا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رہائشی اراضی کو کمرشل کرنے کے لیے 10 کی بجائے 5 فیصد فیس وصول ہوگی ۔
اور کمرشل اراضی کی ویلیو کے مطابق تعین کردہ فیس اب 5 فیصد ویلیو کے مطابق وصول ہو گی ۔جبکہ زرعی اراضی کو ہاؤسنگ میں تبدیل کرنے کے لیے صرف 1 فیصد فیس وصول کی جائے گی ۔۔اور زرعی اراضی کی ویلیو کے مطابق اس زمین کی تعین کردہ قیمت کے مطابق 2 کی بجائے 1 فیصد فیس وصول ہوگی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون نے محکمہ بلدیات کی سفارشات منظور کرلیں ہیں اور اب کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے لینڈ یوز رولز کا اطلاق ہوگا

مزیدخبریں