ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی،11شادی ہالز سیل

26 Nov, 2021 | 03:36 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: ون ڈش ،اور اوقات کار کی خلاف ورزی شادی ہالز مالکان کو مہنگی پڑگئی،ایک ماہ کے دوران تحصیل شالیمار میں 11 شادی ہالز سیل ،3شادی ہالز مالکان کو ایک  لاکھ جرمانہ، 7 کیخلاف مقدمات درج، اے سی شالیمار  نے ون ڈش کی  خلاف ورزی روکنےکیلئے 4 خصوصی اسکوارڈ تشکیل دیدیئے ۔
 تحصیل شالیمار میں واقع شادی ہالز مارکیزمالکان کو ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے ایک ماہ کے دوران تحصیل شالیمار میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے 11 شادی ہالز سیل کردیئے گے۔ سیدہ تہنیت بخاری نے 3شادی ہالز مالکان کو 1 لاکھ جرمانہ اور 7 کیخلاف مقدمات کا اندراج کرادیا ۔

ون ڈش اور اوقات کار کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیلئے4اسکوارڈبھی تشکیل دیدیئے گے، اے سی سیدہ تہنیت بخاری نے گلبرگ،داتا گنج بخش ٹاون،شالامار،واہگہ زون،عزیز بھٹی زون میں ون ڈش اور اوقات کار کے قانون پر عمل درآمد کرانے کیلئے یہ اسکوارڈ تشکیل دیئے ہیں

مزیدخبریں