ویب ڈیسک: امریکا کی سلیکون ویلی سے لانچ ہونے والی لوسڈ موٹرز نےہلچل مچا دی۔ صرف ایک ماہ کے اندر ایلون مسک کی ٹیسلا کار کے مقابلے میں ایک چارجنگ میں 852 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والی دنیا کی پہلی کار بن گئی۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق لوسڈ گاڑیوں کی تیاری کا کام رواں سال ستمبر میں شروع کیا گیا اور اکتوبر کے اختتام تک وہ کچھ درجن گاڑیاں اپنے صارفین کو ڈیلیور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کے پہلے ماڈل 'لوسڈ ایئر ڈریم ایڈیشن‘ کو کار میگزین ’موٹر ٹرینڈ‘ نے سال کی بہترین گاڑی ہونے کا اعزاز دیا ہے۔
مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے لوسڈ کی مالیت اب ایک صدی پرانی کمپنی فورڈ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ سیلیکون ویلی میں موجود لوسڈ الیکٹرک گاڑیوں کے دور میں ایک ابھرتی کمپنی ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ٹیسلا کو ٹکر دی سکتی ہے۔
API Response: