ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بدنے کیلئے تیار، ان کے نکاح کی تقریب 15 جب کہ رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔
مشکل کلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اگلے ماہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جار ہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ، 20 دن رہ گئے ہیں اور کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔
انہوں نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی جیتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی تھیں۔ صرف یہ ہی نہیں مشک شمار پاکستان کی سپر ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ تقریبا تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔