ویب ڈیسک : ایم جی کے چئیرمین جاوید آفریدی کی سوشل میڈیاپر زیر گردش تازہ ترین ٹویٹ نے کارلورز کے ذہن میں سوالات کھڑے کردئیے۔
ایم جی کی جانب سے یکے بعد دیگرے نئے کار ماڈلزکی لانچنگ کے اعلان کے بعد ایک اور بم شیل پھینک دیا گیا۔
WELCOME TO MG UK ???????? pic.twitter.com/apwDx4MeRk
— Javed Afridi (@JAfridi10) November 25, 2021
چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹر پر کی گئی ایک ٹویٹ میں وہ ایم جی برطانیہ کے دفاتر میں سی ای او کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایم جی اسپورٹس ای وی سائبرسٹر کا ماڈل بھی پڑا ہے۔ کیایہ اشارہ ہے کہ ایم جی اسپورٹس ای وی پاکستان میں لانچ ہونے جارہی ہے ۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-11-26/news-1637921573-6356.jpg
یادرہے مئی میں اس جدید ترین اسپورٹس کار کی پروڈکشن شروع کی گئی تھی۔ جسے اسپورٹس کار ناقدین نے ہوا کا تازہ جھونکا قراردیا تھا۔ دوسیٹر سائبرسٹر ایم جی اسپورٹس ایک الیکٹرک کار ہے جو محض تین سیکنڈ میں 62 میل فی سکینڈ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے اور ایک دفعہ چارجنگ کے بعد 497 میل کا فاصلہ طے کرنے کی اہل ہے ۔ فائیو جی کنیکٹوٹی سے لیس سائبرسٹر '' میجک آئی ''ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس سے لیس ہے جو روایتی ایم جی اسپورٹس کار کی طرح انجن آن کرنے پر آن ہوں گی۔ جبکہ کار کے چاروں طرف پینل کے ساتھ'' لیزر بیلٹ'' ایل ای ڈی اسٹرپس نصب ہیں ۔ گاڑی کی بیک لائٹس بھی ایل ای ڈی اور برطانوی جھنڈے یونین جیک کی طرز کی ہیں۔
گاڑی کا انٹریئر وزن کو کم کرنے کی خاطر کاک پٹ ڈیزائن کا حامل ڈیجیٹل فائبر سے تیار کردہ ہے ۔ فل ٹچ کنٹرول سے لیس سسٹم کیلئے بڑی ایل ای ڈی لگائی گئی ہے۔ آل الیکٹرک انٹیلی جنٹ سسٹم تین قسم کے خود کار ڈرائیونگ موڈ پیش کرتا ہے۔ گاڑی کی مزید تکنیکی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔