ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کے سائنسی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ملک میں کورونا کی ایک اور قسم سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کی یہ قسم تیزی سے نہیں پھیلی بلکہ بہت کم لوگوں میں ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹٰ ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز (این آئی سی ڈی) کے مطابق مقامی طور پر کورونا کی نئی قسم کو بی ون اور ون فائیو ٹو نائن کا نام دیا گیا ہے، جس کے ابھی تک صرف بائیس کیسز رپورٹ ہوئے، جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہوئے۔
پروفیسر ایڈریان نے بتایا کہ ہم ابھی اس نئی قسم کے حوالے سے کام کررہے ہیں، اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ نے بھی ساخت کو ماضی کے مقابلے میں تبدیل کیا مگر ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کس حد تک متغیر ہوئی ہے۔