ویب ڈیسک : کوویکس کے ذریعے آنے والے جرمنی کے عطیہ کئے گئے موڈرنا ویکسین کے 15 لاکھ سے زائد ٹیکے یونیسف کی مدد سے پاکستان پہنچ گئے.
یونیسف کے مطابق موڈرناویکسین کے یہ ٹیکے حکومت پاکستان کی جاری قومی ویکسی نیشن مہم میں استعمال کئے جائیں گے۔ گزشتہ 7 مہینے میں کوویکس کے ذریعے یونیسف کی مدد سے 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کے ٹیکے پاکستان پہنچائے گئے ہیں۔ کوویکس دنیا بھر میں کورونا ویکسین تک رسائی ہر کسی کے لئے ممکن بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
کوویکس کے ذریعے آنے والے جرمنی کے عطیہ کئے گئے موڈرنا #COVID19 ویکسین کے 15 لاکھ سے زائد ٹیکے یونیسف کی مدد سے کل پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ ویکسین کے ٹیکے حکومت پاکستان کی جاری قومی #COVID19 ویکسینیشن مہم میں استعمال کئے جائیں گے۔ @GovtofPakistan @nhsrcofficial @GermanyinPAK pic.twitter.com/rSMme2v3aV
— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) November 26, 2021
مئی سے اب تک اسٹرا زینیکا کی 2.4 ملین، فائزر کی 100,160 اور ماڈرنا کی 2.5 ملین خوراکیں مل چکی ہیں، جو امریکہ کی جانب سے ویکسین کے طریقہ کار کے تحت عطیہ کی گئی تھیں، کویکس سہولت کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئی ہیں۔