ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

65 سال بعد بڑی تبدیلی، پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان

 Australian Men's Test Captain
کیپشن: Pat Cummins
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا جبکہ اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے۔
نازیبا میسیجز اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنے کو اعزاز قرار دیا ہے۔

پیٹ کمنز کا کہناہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیاہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔

اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہاہے۔ یاد رہے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 65 سالہ عرصے میں پہلی بار ایک فاسٹ بالر کو کپتان بنایا گیا ہے۔