ویب ڈیسک: پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک اور ورلڈ ٹائٹل فائٹ کیلئے آج میدان میں اتریں گے، فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کولمبیا کے رابر بریرا سے مقابلہ کریں گے۔
فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کولمبیا کے رابر بریرا سے مقابلہ کریں گے، محمد وسیم ریکارڈ 12 فائٹ جیت چکے ہیں۔ باکسر وسیم نے 8 ناک آوٹ کیے جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔ کولمبیا کے رابر بریرا نے 26 فائٹس میں 13 ناک آؤٹ اور 3 میں شکست ہوئی۔ دونوں باکسر دبئی ایرینا میں شام9 بجے رنگ میں اتریں گے۔
Boxer Muhammad Waseem will fight for two titles tomorrow, with Rober Barrera.
— Zeeshan Qayyum (@XeeshanQayyum) November 25, 2021
1. World boxing Commision title ( WBC sliver title)
2. Final Eliminator for the WBA flyweight title
Good Luck @iamfalconwaseem pic.twitter.com/Ek9z2EYW6S
باکسر محمد وسیم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوکر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں جبکہ پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ آفیشل ویٹ ہوگیاہے آج میری بڑی فائیٹ ہے۔فائیٹ کی جیت کے لئے پاکستانی قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتاہوں۔انشاء اللہ بھر محنت کرکے ٹائٹل پاکستان کا نام ایک مرتبہ پھر دنیا بھ میں روشن کروں گا۔