(اکمل سومرو)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا، ایسوسی ایٹ انجنیرنگ اور ڈی کام میں داخلوں کی تاریخ میں دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ایجوکیشن کے کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرنگ، ڈی کام، میٹرک ٹیک، ڈی ڈی ایم میں داخلوں کیلئے طلباء سے دس دسمبر تک فارم وصول کیے جائیں۔
بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ طلباء کو فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے تبدیل شدہ شیڈول سے متعلق کالج میں بینرز آویزاں کیے جائیں ۔ بورڈ حکام نے مذکورہ پروگرام میں داخلوں کیلئے مقررہ کردہ فیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔