زاہد چودھری: وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی، صوبہ پنجاب پولیو فری ہو گیا۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ پنجاب کو پولیو فری بنانے پرمحکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں۔