ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی فضاآلودہ،سانس لینابھی دشوار

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست,لاہور کی فضاآلودہ ہونے سے  شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشوار کا سامنا۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں،  لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھا، تاہم اس وقت بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 436 ہے جبکہ لاہور میں 367 ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور قرار پایا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 477 ہے۔ اس فہرست میں فیصل آباد 424 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

لاہور کی فضاآلودہ ہونے سے  شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشوار کا سامنا۔ لاہورشہرمیں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 379ریکارڈ، کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح567، گلبرگ میں  ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 528،ڈی ایچ اے496 ، فتح گڑھ   میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 461،ماڈل ٹاؤن میں 457، ٹاون شپ میں  ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح410،اقبال ٹاؤن میں 407  جبکہ  ٹھوکر میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 405 ،گرین ٹاؤن میں  344ریکارڈ کیا  گیا۔