پی ٹی آئی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کےکوآرڈینیٹر مقرر کردیئے

26 Nov, 2020 | 09:27 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) پی ٹی آئی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے مختلف علاقوں کے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے۔ ملک نثار کھوکھر کو پرائس کنٹرول کمیٹی نشتر ٹاون کا کوارڈینٹر مقرر کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب سیکٹریٹرٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پرائس کمیٹی کی جانب سے مختلف علاقوں کے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شبیر وڑائچ والٹن کینٹ ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر، زاہد صدیقی اور فرحت منظور رکن مقرر ہوگئے۔  نشتر ٹاؤن کے ملک نثار کھوکھر کوآرڈینیٹر، محمد عمر حیات اور محمد زبیر رکن مقرر ہوگئے۔

کینٹ ٹاؤن کے محمد عمران خان کوآرڈینیٹر ، احسن ریاض اور علی ڈھلوں رکن مقرر ہوئے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کے علاقے میں ملک نوید کوآرڈینیٹر، شہزاد بھٹی اور پرویز اقبال رندھاوا رکن مقرر ہوگئے۔عزیز بھٹی ٹاؤن کے اصغر بٹ کوآرڈینیٹر ، عرفان احمد اور ملک خالد کمیٹی کے رکن مقرر ہوگئے۔واہگہ ٹاؤن کے اعجاز حسین بابرکوآرڈینیٹر جبکہ چوہدری خالد اور صغیر احمد پرائس کمیٹی کے رکن مقرر ہوگئے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے  ممبران سے حلف لیا۔

مزیدخبریں