در نایاب: واساکا شہر کے 3 مقامات پر ڈرینج سسٹم کی بہتری کافیصلہ، واسا ورلڈبینک کی گرانٹ سے 3واٹرسٹوریج ٹینک تعمیرکرےگا، شیراں والاگیٹ، تاج پورہ، والٹن میں زیرزمین ٹینک بنانے کا کانسپٹ کلئیرنس پیپر حکومت پنجاب کو ارسال کردیا۔
تفسیلات کے مطابق واسا نے شہر کے 3 مقامات پر ڈرینج سسٹم کی بہتری کافیصلہ کیا ہے، واسا نے منصوبےمیں 20ڈی واٹرنگ سیٹ کی خریداری بھی شامل کی ہے، واسانےڈرینج سسٹم کی بہتری کے لئےکانسپٹ پیپربھی تیارکرلیا ہے اور منصوبےپرمجموعی لاگت ایک ارب 35کروڑ 70 لاکھ کاتخمینہ لگایا گیا ہے، ایم ڈی واساسید زاہد عزیز کی پراجیکٹ کانسپٹ کلیئرنس حکومت کو ارسال کردیا ہے۔
شیراں والاگیٹ میں واٹر ٹینک 19کروڑ 50 لاکھ میں تعمیر کیا جائےگا ، تاج پورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک پر 48کروڑ 20 لاکھ لاگت آئے گی ، والٹن میں بارشی پانی سٹوریج ٹینک 50 کروڑ میں تعمیرکیاجائےگا ، 20 ڈی واٹرنگ سیٹ خریداری پر 18کروڑ روپےلاگت آئےگی۔