سٹی 42نے بھکاری کی جعلی معذور بننے کی نوسربازی بے نقاب کردی

26 Nov, 2020 | 08:35 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(شہزاد خان) فکر نہ کرے ویرے۔۔سب پھڑے جان گے، ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں سٹی 42 کی ٹیم نے بھکاری کی جعلی معذور بننے کی نوسربازی بے نقاب کردی۔ احدنامی بھکاری دونوں بازوں قمیض کے نیچے چھپا کر خود کو بازووں سے معذور ظاہر کررہا تھا۔ ذرا سے استفسار اور 50 روپے ملنے کے وعدے پربھکاری نے قمیض کے اندر چھپائے بازو باہر نکال لیے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ احد نامی بھکاری خود کو دونوں بازووں سے معذور ظاہر کرکے ریلوے اسٹیشن سے ایک موریہ پل کی جانب جانے والی سڑک بھیک مانگ رہا تھا، بھکاری نے اپنے دونوں بازو قمیض کے اندرچھپا رکھے تھےاور بظاہر بازووں سے معذور نظر آرہا تھا۔

سٹی 42 کی ٹیم کے استفسار اور 50 روپے ملنے کے وعدے پر بھکاری نے اپنے صحیح سلامت بازوو باہر نکال کیےاور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔دوسری جانب شہریوں نے اس بھکاری پر غم وغصے کا اظہار بھی کیا شہریوں نے کہا کہ ایسے لوگ اصل معذوروں کا حق بھی کھاجاتے ہیں۔

مزیدخبریں