پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

26 Nov, 2020 | 06:46 PM

Azhar Thiraj

(سٹی 42)  پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف, ورکرز ویلفیئر سکولوں میں آسامیاں نہ ہونے کے باوجود 100 سے زائد غیر قانونی بھرتیاں،تحقیقات شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف۔ ورکرز ویلفیئر سکولوں میں اسامیاں نہ ہونے کے باوجود 100 سے زائد غیر قانونی بھرتیاں۔سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی نے غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔سابق دور حکومت میں من پسند افراد کو نوازنے کے لیے غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔اسامی نہ ہونے کے باوجود ملازمین لاکھوں تنخواہیں وصول کرتے رہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے جعلی بھرتیوں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کردیں۔کیس کی تحقیقات میں غیر قانونی بھرتیوں کے سفارشی سیاسی اور سرکاری شخصیات کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں