حافذ شہباز علی: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،پی سی بی نے معاملے پر نیوزی لینڈ میں ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی انتظامیہ متحرک ہو گئی، بورڈ حکام نے نیوزی لینڈ میں ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرکےنیوزی لینڈ کے کوورنا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے 12 گھنٹے دو مرتبہ کورونا پروٹو کولز کی خلاف ورزی کی کھلاڑیوں نے آئسو لیشن میں بغیر ماسک کے کمرے ناشتے کی ٹرے اٹھانے کے علاوہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کمروں میں جاکر گپ شپ کی ، حکومت نیوزی لینڈ قومی کرکٹرز کی خلاف ورزی پر سخت نالاں ہے جس کے بعد حکومت نے وارننگ جاری کی ہے کہ پروٹوکولز کی مزید خلاف ورزی پر کرکٹرز کو وطن واپس بھجوایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب قومی انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پنجاب کی ٹیموں کے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے ،اولمپپئن منظور جونئیر کی سربراہی میں سیکرٹری پنجاب ہاکی کرنل آصف ناز کھوکھر ، رائے عثمان کھرل اور محمد یعقوب پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، قومی انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ 28 نومبر سے پشاور میں ہو گی،، چیف سلیکٹر منظور جونئیر نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں آنے کو نیک شگون قرار دیا۔