سرکاری ملازمین بڑی مشکل کا شکار

26 Nov, 2020 | 02:15 PM

Azhar Thiraj

جنید ریاض: کورونا کے باعث سکولوں میں چھٹیاں، پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کو کنوینس الاونس کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں نہیں کیجائیں گی، سکول آنے کے باوجود کنوینس الاونس کی عدم ادائیگی پر اساتذہ پریشان ہوگئے.


 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کیلئے بری خبر،کورونا کے باعث سکولوں میں چھٹیوں پر اساتذہ کو کنوینس الاونس نہیں ملے گا۔ کنوینس الاونس کی مد میں اساتذہ کو ہر ماہ کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کیجاتی ہیں۔فیصلہ سے پنجاب بھر کے پانچ لاکھ اساتذہ پریشان ہوگئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انکو سکول بلانے کے باوجود کنوینس الاؤنس کی کٹوتی بلاجواز ہے۔

انکا کہنا ہے کہ سکول سربراہان پوار ہفتہ جبکہ اساتذہ ہفتے میں دو روز سکول آنے کے پابند ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ سے چھٹیوں میں تدریسی کام لیا جارہے تو کنونس الاؤنس بھی ادا کیا جائے۔دوسری جانب کنوینس الاونس کی عدم ادائیگی کا معاملہ زیر غور ہے۔

دوسری جانب کرونا وبا کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کی جانب سے یکم اپریل سے ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاونس دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔لیکن ڈاکٹرز اور طبی عملہ 8 ماہ بعد بھی کورونا رسک الاونس سے محروم ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے اسکروٹنی کا آغاز کیا گیا لیکن 8 ماہ سے اسکروٹنی مکمل ہوئی نہ رسک الاؤنس ادا کرنے کی نوبت آئی .

مزیدخبریں