موسم سرد ہوتےہی لنڈے کو ’’آگ‘‘لگ گئی

26 Nov, 2020 | 01:21 PM

Azhar Thiraj

شہزاد خان ابدالی: غریب لنڈا کے کپڑے بھی نہ پہنے تو کیا پہنے، لنڈا بازار میں جیکٹس اور گرم کپڑوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، فی کس جیکٹ 200 سے 300 روپے مہنگی جبکہ گرم ٹراوزر،شرٹس کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئیں، شہریوں نے حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔ 
تفصیلات کےمطابق شہر کا مشہورنولکھا لنڈا بازارعشروں سے غریب طبقے کیلئے تن ڈھانپنے کا واحد آسرا ہے، مگر اب لنڈا بھی سستا نہیں رہا،، لنڈا بازار میں لیدرجیکٹس کے بنڈل کی قیمت 2 سے 3ہزار روپے بڑھ کر12 سے 13 ہزار روپے ہوگئی ہے ،، فی کس جیکٹ کی قیمتیں 100 فیصد بڑھیں، 300 والی جیکٹس 600، اور 400 روپے والی جیکٹ 700 سے 800 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
اسی طرح گرم ٹراوزر،ہائی نک،شرٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، گرم ٹراوزر،ہائی نک،اور شرٹس کی قیمتیں بھی 100 سے 250 روپے تک بڑھ گئی ہیں ، مہنگائی کے باعث حکومت سے نالاں لاہورئیے کہتے ہیں شاید انہیں تبدیلی سرکار کو اقتدار میں لانے کی سزا مل رہی ہے ۔غریب طبقے نے وفاقی حکومت سے لنڈا مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں