نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے سے پہلے ہی آدھی کرکٹ ٹیم کورونا کا شکار

26 Nov, 2020 | 11:08 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:کورونا کی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 ارکان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ  کئے گئے تھے، مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔


 نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ تمام چھ ارکان کو قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا۔ قرنطینہ میں ارکان مینجڈ آئسولیشن میں رہیں گے، تحقیقات مکمل ہونے تک ٹریننگ کی سہولت کو روک دیا گیا۔لاہور سے روانگی کے وقت دورے کرنیوالے تمام اسکواڈ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

  کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے کچھ ارکان نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس معاملےپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 506، سندھ میں ایک لاکھ 67 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 828، بلوچستان میں 16 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583، اسلام آباد میں 28 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 403 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 
 ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 43 ہزار 702 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 999 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں