عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ،پی ڈی ایم لفظ خوف کی علامت ہے،راناثناء اللہ

26 Nov, 2020 | 10:41 AM

Azhar Thiraj
Read more!

 سٹی 42:پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے موسیٰ گیلانی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے،کل جلسہ گاہ کا دورہ کرنے پر کھلے تالوں کو توڑنے کی ایف آئی آر کاٹی گئی۔


راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکےہیں جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور دھرنے کی پیداوار جماعت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے جو ہوسکتا کرلے ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہوگا،اور مسلم لیگ نواز اس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

 مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے موسیٰ گیلانی سمیت تمام پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے پولیس سٹیشن پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے   پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔

مزیدخبریں