(رضوان نقوی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شیخ محمد احمد کا لاہور سے ڈیرہ غازی خان جبکہ عثمان تجمل کا لاہور ریجن تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے 5 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرانویسٹی گیشن شیخ محمد احمد کا لاہور سے ڈی جی خان ریجن جبکہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عثمان تجمل کا اینٹی کرپشن لاہور ریجن تبادلہ کردیا گیا ہے-عصمت اللہ بندیال کا سرگودھا سے تبادلہ کرکے انہیں سرکل آفیسر جھنگ , اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز خان ایبک کا وہاڑی سے ساہیوال ریجن تعینات کردیا گیا ہے-اسسٹنٹ ڈائریکٹرغضنفر طفیل کا ساہیوال ریجن سے وہاڑی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن میں تقرروتبادلے
26 Nov, 2020 | 12:09 AM