آئی جی پنجاب ایک بار پھر تبدیل

26 Nov, 2019 | 10:41 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) وفاق نے چیف سیکرٹری کے بعد آئی جی پنجاب بھی تبدیل، شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور شعیب دستگیر کی آئی جی پنجاب کے عہدہ پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

14 ماہ کے دوران بزدار حکومت میں اب تک چار آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ کیپٹن (ر)عارف نواز، امجد جاوید سلیمی، محمد طاہر، سید کلیم امام تبدیل ہونیوالوں میں شامل ہیں جبکہ شعیب دستگیر بزدار حکومت میں پنجاب کے پانچویں آئی جی پنجاب پولیس تعینات ہوئے ہیں۔               

مزیدخبریں