ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ ایشین گیمز، قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

ساؤتھ ایشین گیمز، قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر لاہور میں شروع ہو گیا، ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والی تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں سمیت 30 کھلاڑی شریک ہیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے لاہور کوچنگ سنٹر میں ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے ریسلرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تربیتی کیمپ میں خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہے ہم بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل رشید کہتے ہیں کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں ہیں، امید ہے چار سے پانچ میڈلز ضرور حاصل کرینگے۔ قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر میں 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم 30 نومبر کو ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے نیپال روانہ ہوگی۔