( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام سول ججز کی بھرتی کے لیے آج سے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
امیدواروں سے تحریری امتحان لینے کیلئے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں سول ججز کی بھرتی کیلئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 68 سو امیدوار سول ججز کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کریں گے۔ بی اے، ایل ایل بی اور دوسالہ وکالت پریکٹس کے حامل امیدوار امتحان دیں گے۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں کمیٹی سول ججز کی بھرتی کیلئے ہونیوالے امتحان کی نگرانی کرے گی۔ امیدواروں سے سول، فوجداری، جنرل نالج، انگلش سمیت سات مضامین کے پیپرز لئے جائیں گے۔
تحریری امتحان میں کامیاب ہونیوالے امیداروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹر جاری کئے جائیں گے۔