( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں قوت سماعت اور گویائی سے مرحوم افراد کو گاڑی چلانے کی اجازات دینے کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے قوت سماعت اور قوت گویائی سے مرحوم افراد کو ڈرائیونگ لائنس دینے کے لئے قانون میں ترمیم کرنے کا مسودہ پیش کیا گیا، مسودے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کے صفدر شاکر کی قراداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت شوگر ملز کی جانب سے زمیندادوں کی ادائیگیاں فوری کروائے، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزراء کی عدم حاضری پر ایک بار بھر قراردادوں کو ملتوی کر دیا گیا۔