کیمپ جیل میں قیدی جاں بحق

26 Nov, 2019 | 07:03 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) کیمپ جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں قید ملزم جاں بحق ہوگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

کیمپ جیل میں علی الصبح قیدی شفیق جو کہ ایک ماہ قبل تھانہ گجرپورہ سے جیل بھجوایا گیا تھا، ملزم منشیات کا عادی تھا جبکہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی سمیت دیگر بیماریوں کا شکار تھا۔ شفیق کو طبیعت خراب ہونے پر 22 نومبر کو سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا، شفیق 25 نومبر تک زیر علاج رہا۔

علی الصبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر شفیق جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں