وفاقی حکومت کا سائبر کرائم ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

26 Nov, 2019 | 12:47 PM

Sughra Afzal

 ( عرفان ملک) حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کافیصلہ، وفاقی حکومت نے سائبرکرائم ایکٹ میں ترمیم کیلئے مسودہ تیاری کی ہدایت کردی۔

 وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال روکنے کیلئے نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے سائبر کرائم ونگ کے زونل افسروں سے تجاویز طلب کرلیں، وفاقی حکومت نے سائبر کرائم ایکٹ میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

واضح رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016ء میں نافذ کیا گیا تھا، پہلے ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا قانون موجود نہیں تھا۔

مزیدخبریں