ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کا خشک دودھ پکڑا گیا

کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کا خشک دودھ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاہور کے ڈیری فارمز اور آئسکریم پوائنٹس کیلئے کوئٹہ سے بھجوایا گیا دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ خشک دودھ کا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔

کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے ملتان روڈ پر کارروائی کے دوران کوئٹہ سے آنے والے ٹرک کو روک کر خشک دودھ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، ایرانی ساختہ خشک دودھ کے ایک ہزار بیگ مصری شاہ لائے جارہے تھے، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس رباب سکندر کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے خشک دودھ کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے، دودھ قبضے میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کے ٹرانسپورٹر نبی بخش نے سمگل شدہ خشک دودھ مصری شاہ میں واقع گودام میں منتقل کرنے کے لئے بھجوایا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس عثمان طارق، سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ، آفیسر حامد بابر، عابد جاوید، ٹیپو سلطان اور ندیم احسن چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کا مزید کہنا تھا خشک دودھ  گودام میں منتقل کرنے کے بعد ڈیری فارمز اور بڑے بڑے آئسکریم پوائنٹس کو سپلائی کیا جاتا ہے۔