ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے بنچ کی عدم دستیابی پرکیس کی سماعت نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار شرجیل خان نے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت داخلہ، پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب روانگی سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر روکا گیا، درخواست گزار ایک بین الاقوامی کرکٹر ہے، وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پراس کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ عمرہ نہیں کرسکا اور بھائی سے ملنے دبئی بھی نہیں جاسکا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔