‏‎ملتان میٹروبس منصوبہ کی تمام تفصیلات نیب نے طلب کر لیں

26 Nov, 2018 | 05:49 PM

Arslan Sheikh

علی عباس: نیب نے ملتان میٹروبس منصوبے میں انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا، منصوبے میں فنڈز کی منظوری پر مشتمل تمام دستاویزات پی اینڈ ڈی بورڈ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے طلب کرلیے گئے۔          

تفصیلات کے مطابق نیب ملتان نے ترقیاتی بورڈ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ملتان میٹروبس میں منظور کیے گئے فنڈز کے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے، مراسلہ میں طلب کیے گئے دستاویزات میں ملتان میٹروبس منصوبے کے منظور کیے گئے پی سی ون کے دستاویزات بھی شامل ہیں جب کہ پی اینڈ ڈی بورڈ میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے منصوبے کے تیار کیے گئے ورکنگ پیپرز بھی مانگے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ملتان میٹروبس کے متعلق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مشتمل دستاویزات کی تفصیل بھی ان تفصیلات میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں