مسیحا کے روپ میں بھیڑئیے کی خاتون سے مبینہ زیادتی

26 Nov, 2018 | 12:27 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

 (سٹی42) سروسزہسپتال میں آپریشن کے دوران  ڈاکٹرز کی مبینہ طور پر خاتون سےزیادتی ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے  میڈیکل ٹوآ پریشن تھیٹر  میں خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،  پولیس سٹیشن شادمان میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق سبزہ زار کی  غزالہ آپریشن کے لئے سروسز ہسپتال داخل ہوئی،  جہاں آپریشن کے بعد شام کو  گھر چلی گئی رات گئے تکلیف بڑھی تو بہن کے ساتھ شیخ زاید ہسپتال پہنچی، وہاں سے متاثرہ خاتون کو سروسز ہسپتال واپس بھجوادیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھاکہ سروسز ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی، جبکہ ایف آئی آر کے مطابق آپریشن تھیٹر میں بے ہوشی کے عالم میں خاتون کو نامعلوم ڈاکٹرز عملے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  واقعہ پرنوٹس لیتے ہو ئے سروسز ہسپتال سے رپورٹ طلب کر لی، جبکہ پرنسپل سمز پروفیسر محمودایاز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ٹیم میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

شاد مان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں