عدالت کے حکم کی پاسداری نہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری

26 Nov, 2018 | 11:51 AM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر جہاں زیب خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نےمبشر اعوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ وہ محکمہ لائیوسٹاک میں بطورمینجر اکاؤنٹس کام کر رہا ہے، اسکے اکاؤنٹ بدنیتی پر  منجمند  کر دیے گئے  اور لائیو سٹاک کی ذیلی کمپنی کا مالک ہونے کو جواز بھی بنایا گیا ، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نےدرخواست دادرسی کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو بھجوا دی۔

عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو قانون کے مطابق اکاؤنٹ بحال کرنےکافیصلہ کرنے کا حکم دیا,درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے 24 اکتوبر 2018کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی، عدالت سے استدعا  ہے کہ حکم عدولی پرچیئرمین ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے.

 جس پر عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں