سٹی 42 : لاہور شہر میں سورج کی تپش بڑھنے سے پارہ 44 تک جا پہنچا، شہری سورج کی تپش سے ہلکان ہوگئے ۔
شہر میں گرمی کی یلغار رہی،شہری سورج کی تپش سے ہلکان ، پرندے بھی پانی کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ سخت گرم رہے گا، درجہ حرارت 46 تک جائے گا اور بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے لہذا لاہوریے اپنی احتیاط کو یقینی بنائیں۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا ، زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 73 ریکارڈ کی گئی۔