ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغواء و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 8 سال بعد گرفتار

اغواء و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 8 سال بعد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا سلیم : پنجاب پولیس اور انٹر پول کی سعودی عرب میں کامیاب کارروائی، اغواء و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 8 سال بعد گرفتار کر لیا ۔ 

 ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم رفیق 2016ء سے تھانہ درخواست جمال خان ڈیرہ غازیخان پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم رفیق پر دسویں کلاس کے طالبعلم کے اغواء اور قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیاتھا۔ ڈی جی خان پولیس نے ایئر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا۔ 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ 

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن مزید تیز کیا جائے ۔