شہداء نے ملک پر جان نچھاور کی، جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

26 May, 2024 | 07:30 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ نے  ملک پر جان نچھاور کی۔ ہمارے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جان کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا، شہدا کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ 

مزیدخبریں